منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

بھارت کے خلاف میچ سے قبل اہم قومی کھلاڑی باہر

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی 20 ولڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ سے قبل قومی ٹیم کے بیٹر فخر زمان باہر ہوگئے۔

کپتان بابر اعظم نے نیوز کانفرنس کرتے ہوے کہا کہ جارح مزاج اوپنر فخر زمان مکمل فٹ نہیں ہوئے وہ صحت یابی کی جانب گامزن ہیں اور وہ بھارت کے خلاف میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ کل کے میچ میں فخر کی جگہ شان مسعود کو پلیئنگ الیون میں شامل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے تمام پلئیرز مکمل فٹ ہیں اور میچ کے دوران 100 فیصد پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے، بھارت کے خلاف پلیئنگ الیون ذہن میں ہے تاہم پچ دیکھ کر حتمی فیصلہ کریں گے۔

بابراعظم نے کہا کہ آف دی فیلڈ تمام پلئیرز کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، بطور اسپورٹ مین یہی ذمہ داری ہے کہ سب سے اچھے طریقے سے ملیں، انہوں نے کہا کہ ٹی20 فارمیٹ میں تمام ٹیمیں خطرناک ہوسکتی ہیں کسی ٹیم کو کمزور نہیں سمجھتے۔

واضح رہے کہ کل پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ورلڈ کپ کے اپنے پہلے میچ میں مدمقابل آئیں گی میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں