ہرارے: سہ ملکی ٹی ٹوینٹی سیریز میں 91 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے والے فخر زمان کو محنت کا صلہ مل گیا، فخر نے آئی سی سی ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں دوسری پوزیشن پر قبضہ جمالیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز فخر زمان نے اونچی چھلانگ لگاتے ہوئے آئی سی سی ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے، انہوں نے 44 درجے بہتری کے بعد دوسری پوزیشن پر حاصل کی۔
فخر زمان نے گزشتہ روز کینگروز کی جیت کو ہار میں بدل دیا تھا، انہوں نے 91 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ان کی اننگز میں تین بلند و بالا چھکے اور بارہ چوکے شامل تھے، فخر کو میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔
Australia's @AaronFinch5 is the first player ever to hit 900 points in the @MRFWorldwide ICC T20I Rankings! 🙌
Meanwhile, Pakistan's @FakharZamanLive is up 4️⃣4️⃣ places to second! 💪
➡️ https://t.co/ltPIsgyj6S pic.twitter.com/H8B35g8jHg
— ICC (@ICC) July 9, 2018
واضح رہے کہ بھارت کے خلاف چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میچ میں سنچری بنا کر فخر زمان نے مقبولیت کی طرف پہلا قدم اُٹھایا اتوار کو ٹرائی سیریز فائنل جتوا کر فخر پورے پاکستان کا فخر بن گئے ہیں۔
فخر زمان سال 2018 میں بھی وہ اس فارمیٹ کے ٹاپ اسکورر ہیں جبکہ ایک سال میں 500 رنز بنانے والے پہلے پاکستانی اور مجموعی طور پر وہ تیسرے کھلاڑی ہیں۔
ویرات کوہلی نے 2010 میں 641 رنز بنائے تھے جو ایک ریکارڈ ہے، اس ریکارڈ کو توڑنے کے لیے فخر زمان کو مزید 125 رنز درکار ہیں۔
تین ملکی سیریز میں فخر زمان نے 278 رنز بنائے تھے جو کسی بھی ٹورنامنٹ میں ایک پاکستانی کھلاڑی کا سب سے زیادہ اسکور ہے۔