اشتہار

نیوزی لینڈ سے ون ڈے سیریز، دو اہم کھلاڑی ٹیم میں شامل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اوپنر بیٹر فخر زمان اور حارث سہیل کو نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل کرلیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی ) کے عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر فخر اور حارث کی ممکنہ کھلاڑیوں میں شمولیت کا
اعلان کرتےہوئے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد شامل کیا گیا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دو روز قبل اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ سے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔

اعلان کردہ ابتدائی اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، عبداللہ شفیق ، ابرار احمد ، عامر جمال اور حارث رؤف، فاسٹ بولر حسن علی، احسان اللہ، امام الحق ، کامران غلام ، محمد حارث ، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، قاسم اکرم اور سلمان علی آغا کو شامل کیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ شاداب خان، شاہنواز ڈاہانی، شان مسعود ، شرجیل خان اور طیب طاہر بھی ابتدائی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان

پی سی بی کی پریس ریلیز کے مطابق فخر زمان، خوشدل شاہ اور شاہین آفریدی انجری کے باعث شامل نہیں تھے۔

عبوری سلیکشن کمیٹی 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان پاکستان کپ کے اختتام پر دوسرے ٹیسٹ کے دوران کریں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان ون ڈے میچز 9، 11 اور 13 جنوری کو نیشنل بینک کرکٹ ایرینا(نیشنل اسٹیڈیم) میں کھیلے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں