تازہ ترین

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان

لاہور: پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ سے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا،

اعلان کردہ ابتدائی اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، عبداللہ شفیق ، ابرار احمد ، عامر جمال اور حارث رؤف، فاسٹ بولر حسن علی، احسان اللہ، امام الحق ، کامران غلام ، محمد حارث ، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، قاسم اکرم اور سلمان علی آغا کو شامل کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ شاداب خان، شاہنواز ڈاہانی، شان مسعود ، شرجیل خان اور طیب طاہر بھی ابتدائی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

پی سی بی کی پریس ریلیز کے مطابق فخر زمان، خوشدل شاہ اور شاہین آفریدی انجری کے باعث شامل نہیں ہیں جبکہ زاہد محمود جو نیدرلینڈز کیخلاف سیریز میں شامل تھے ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل نہیں ہیں۔

No description available.

عبوری سلیکشن کمیٹی 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان پاکستان کپ کے اختتام پر دوسرے ٹیسٹ کے دوران کریں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان ون ڈے میچز 9، 11 اور 13 جنوری کو نیشنل بینک کرکٹ ایرینا(نیشنل اسٹیڈیم) میں کھیلے جائیں گے

Comments

- Advertisement -