جمعرات, جولائی 4, 2024
اشتہار

چھکے کب لگانے ہیں؟ فخر نے عبداللہ کو بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بنگلادیش کے خلاف 81 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلنے والے اوپنر فخرزمان نے گیم پلان بتا دیا۔

انجری سے کم بیک کرنے والے فخر نے پاکستان کو درکار اہم فتح میں زبردست باری کھیل کر اہم کردار ادا کیا اور ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کے رنز ریٹ کو بہتر بنانے کی کوشش کی۔

مین آف دی میچ قرار پانے والے زمان نے بتایا کہ جب وہ پچ پر آئے تو عبداللہ شفیق کو اپنی حکمت عملی سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ میں شروع کے چار اوورز دیکھوں گا اور پھر چھکے لگاؤں گا قطع نظر اس کے کہ پچ کا برتاؤ کیسا رہتا ہے۔

ورلڈ کپ میں پاکستان کی تیسری کامیابی، بنگلہ دیش کو شکست

- Advertisement -

انہوں نے خود پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ میں جانتا تھا کہ یہ میں کر پاؤں گا مجھے اپنا کام کا اندازہ تھا۔

فخر نے کہا کہ ایشیاکپ کےبعدکافی پریکٹس کی تھی آج بڑا اسکور کرنا چاہتا تھا بدقسمتی سےآؤٹ ہو گیا اپنا رول پتا تھا کہ تیز کھیلنا ہے اور رن ریٹ بہتر کرنا ہے کوشش یہی تھی کہ 30اوورز سے پہلے ہدف حاصل کیا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں