جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

فخر زمان نے دورہ جنوبی افریقہ سے باہر کیے جانے پر خاموشی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے مایہ ناز بیٹر فخر زمان نے دورہ جنوبی افریقہ پر فٹںس کے باعث باہر کیے جانے پر خاموشی توڑ دی۔

پاکستان کے اوپنر بیٹر فخر زمان نے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے قومی اسکواڈ سے دستبرداری کے بعد ان فٹ ہونے کے تصور کو غلط قرار دے دیا۔

فخر زمان چیمپئنز ٹی 20 کپ میں مارخور کے اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

- Advertisement -

لائنز کے خلاف میچ سے قبل فخر زمان سے صحافی نے فٹنس اور ٹیم میں ممکنہ واپسی کے بارے میں سوال کیا۔ جواب انہوں نے کہا کہ وہ فٹ ہیں اور جب بھی موقع ملے کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں فٹ ہوں اور اسی لیے میں کھیل رہا ہوں اور اگر موقع ملا تو کھیلوں گا، میں نے اپنے کیریئر کا آغاز چیمپئنز ٹرافی سے کیا تھا اور میں شکر گزار ہوں کہ میری پرفارمنس اچھی رہی اور ہم نے وہاں میچز جیتے اور اس چیمپئنز ٹرافی میں میری کوشش ہوگی کہ میں اچھا کھیلوں اور جیتوں۔

واضح رہے کہ فخر زمان آسٹریلیا اور زمبابوے کے خلاف حال ہی میں ختم ہونے والی سیریز میں وائٹ بال اسکواڈ میں شامل نہیں تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں