اشتہار

فخر زمان کو جیت پر لاہور قلندرز سے بڑا انعام مل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

فتح گر اننگ کھیل کر پی ایس ایل 8 کے افتتاحی میچ میں ٹیم کو جتوانے والے فخر زمان کو لاہور قلندر نے بڑے تحفے سے نواز دیا۔

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپیئن لاہور قلندر نے ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کے خلاف ایک رنز سے فتح سمیٹ کا ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کیا تھا۔

اس میچ میں شاندار فتح کے بعد لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے ٹیم کے کھلاڑیوں پر انعامات کی بارش کردی جب کہ میچ کے بہترین کھلاڑی فخر زمان کو سب سے بڑے انعام سے نواز دیا۔

- Advertisement -

لاہور قلندر کے اوپننگ جارح مزاج بلے باز نے ملتان سلطانز کے خلاف 42 گیندوں پر 66 رنز کی برق رفتار اننگ کھیلی تھی جس میں 5 بلند وبالا چھکے اور تین چوکے شامل تھے۔

فخر زمان کی اس اننگ سے تقویت پاتے ہوئے قلندرز نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 176 رنز کا ہدف دیا تھا اور پھر اس کا کامیاب دفاع بھی کیا تھا۔

فخر زمان کو اس قابل فخر کارکردگی پر لاہور قلندرز کی انتظامیہ کی جانب سے قلندرز سٹی میں پلاٹ دینے کا اعلان کیا گیا جب کہ میچ میں بہترین فیلڈنگ کا مظاہرہ کرنے والے حسین طلعت کو بھی آئی فون 14 کا قیمتی تحفہ دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سابق بھارتی کرکٹر نے پی ایس ایل کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے

لاہور قلندرز کے سی او او اور ٹیم منیجر ثمین رانا نے میچ کے بعد انعامات کا اعلان کیا اور کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں