اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

مزید آٹھ دس سال تک کرکٹ کھیل سکتا ہوں: فخر زمان

اشتہار

حیرت انگیز

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان نے کہا ہے کہ مزید آٹھ دس سال تک کرکٹ کھیل سکتا ہوں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی ٹیم کے اوپنر کھلاڑی فخر زمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے لیے اچھی تیاری کررہے ہیں۔

فخر زمان کا کہنا تھا کہ ٹیم انتظامیہ کے پلان کے مطابق جہاں کہا جائے گا کھیلنے کو تیار ہوں، پی ایس ایل اور انٹر نیشنل سطح پر کپتانی میں فرق ہے، شاہین میں کپتانی کی صلاحیت ہے۔

- Advertisement -

فخر زمان نے کہا کہ بابر اعظم ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں امید ہے وہ اگلے ٹیسٹ میں  اچھا پرفارم کریں گے، اچھا برا وقت ہر کھلاڑی پر آتا ہے بابر بھی کم بیک کریں گے۔

دورہ نیوزی لینڈ سے باہر ہونے پر شاداب خان کا ردعمل آگیا

فخر زمان کا مزید کہنا تھا کہ ابھی مزید آٹھ دس سال تک کرکٹ کھیل سکتا ہوں، ٹیسٹ ہی حقیقی کرکٹ ہے میں ہر فارمیٹ میں کھیلنے کو تیار ہوں۔

واضح رہے کہ گرین شرٹس اور کیویز کے درمیان سیریز کا آغاز 12 جنوری سے ہوگا، سیزیز کے لیے 17 رکنی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان پہلے ہی ہوچکا ہے۔

قومی ٹیم کی 17 رکنی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں کپتان شاہین آفریدی، عامر جمال، عباس آفریدی، ابرار احمد، اعظم خان، بابراعظم، فخر زمان، حارث رؤف، حسیب اللہ، افتخار احمد، محمد نواز، محمد رضوان، وسیم جونیئر، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، اسامہ میر اور زمان خان شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں