سڈنی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کی ٹینیکل کمیٹی نے پاکستان ٹیم کے اَن فٹ فخر زمان کی جگہ محمد حارث کو اسکواڈ میں شامل کرنے کی منظوری دیدی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستانی ٹیم انتطامیہ نے آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی سے فخر زمان کا متبادل کھلاڑی مانگا تھا۔
یاد رہے کہ فخر زمان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ان فٹ عثمان قادر کی جگہ ورلڈ کپ اسکوڈ میں شامل کیا گیا تھا۔گھٹنے کی انجری کی تکلیف دوبارہ بڑھنے کے باعث وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔
فخر زمان اسکواڈ کا حصہ تو تھے لیکن انہیں بھارت اور زمبابوے کے خلاف اہم میچز میں آرام دیا گیا تھا تاہم انہیں نیدرلینڈ کے خلاف میچ میں موقع دیا گیا جہاں وہ دوبارہ انجرڈ ہوگئے۔
جس کے بعد ٹیم کے ڈاکٹر نجیب سومرو نے گزشتہ روز سڈنی میں میڈیا سے گفتگو میں تسلیم کیا تھا کہ انجری کا شکار فخر زمان کو کھلا کر رسک لیا گیا جس میں کبھی کامیابی تو کبھی ناکامی ملتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہا کہ فخر زمان کی انجری کے بعد ٹیم مینجمنٹ نے آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی سے ریزرو کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل محمد حارث کو شامل کرنے کی درخواست کی تھی جو منظور کرلی گئی ہے۔