اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

فخرزمان کا بیٹنگ نمبر تبدیل ہو گیا

اشتہار

حیرت انگیز

فخر زمان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اپنے بیٹنگ نمبر کا اعلان کر دیا۔

پاکستان کے ہارڈ ہٹنگ بلے باز فخر زمان نے نیوزی لینڈ کے خلاف 12 جنوری سے آکلینڈ میں شروع ہونے والی پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اپنی بیٹنگ پوزیشن میں تبدیلی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

33 سالہ کھلاڑی نے انکشاف کیا کہ انہیں کوچ اور ٹیم کے کپتان نے ون ڈاون یا ٹو ڈاون کھیلنے کی ہدایت کی ہے جو کہ بطور اوپنر ان کے معمول کے کردار سے الگ ہے۔

- Advertisement -

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے زمان نے ٹیم کے اندر بیٹنگ اسپاٹس کے لیے صحت مند مقابلے کا اعتراف کرتے ہوئے ٹیم کی بہتری کے لیے اس کی ضرورت پر زور دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ٹیم کے لیے مقابلہ ضروری ہے یہ اچھی بات ہے کہ ٹیم میں ایک جگہ کے لیے چھ کھلاڑی دستیاب ہیں، میں نے ہمیشہ ٹیم کے لیے اوپننگ کی ہے لیکن حالات کے مطابق مجھے ون ڈاؤن یا ٹو ڈاون کھیلنے کی ہدایت کی گئی ہے کیونکہ جیسا کہ آپ جانتے ہیں بابر اور رضوان اوپنرز کے طور پر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

فخر زمان نے کہا کہ ٹیم انتظامیہ کے پلان کے مطابق جہاں کہا جائے گا کھیلنے کو تیار ہوں، پی ایس ایل اور انٹر نیشنل سطح پر کپتانی میں فرق ہے، شاہین میں کپتانی کی صلاحیت ہے، بابر اعظم ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں امید ہے وہ اگلے ٹیسٹ میں  اچھا پرفارم کریں گے، اچھا برا وقت ہر کھلاڑی پر آتا ہے بابر بھی کم بیک کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں