بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

فخر زمان کا رن آؤٹ متنازع بن گیا

اشتہار

حیرت انگیز

جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان کا رن آؤٹ متنازع بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق دوسرے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقی وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کاک نے دوسرے رن کے لیے واپس آنے والے فخر زمان کا دھیان بھٹکایا جس کے سبب وہ رن آؤٹ ہوئے۔ فخر زمان 193 رنز پر رن آؤٹ ہوئے تھے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فخر زمان دوسرا رن لینے کے بھاگ رہے تھے تو کوئنٹن ڈی کاک نے بولنگ اینڈ کی جانب اشارہ کیا اور فخر زمان نے مڑ کر دیکھا تو اتنے میں وہ رن آؤٹ ہوگئے۔

سابق کرکٹرز اور کرکٹ شائقین کی جانب سے ڈی کاک کے اس اقدام کو اسپورٹس مین اسپرٹ کی خلاف ورزی قرار دیا جارہا ہے۔

سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ڈی کاک کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ ’کیا ڈی کاک کا رن آؤٹ اسپورٹس مین اسپرٹ کے خلاف نہیں۔

شعیب اختر نے مذکورہ رن آؤٹ پر شائقین کرکٹ سے رائے مانگ لی۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میچ میں 17 رنز سے شکست دی، فخر زمان کو 193 رنز کی اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں