ہفتہ, دسمبر 28, 2024
اشتہار

’فخر زمان اور صائم اوپن کریں تو ون ڈے میں 400 رنز بھی بن سکتے ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے سابق کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ اگر فخر زمان اور صائم ایوب اوپن کریں تو ون ڈے میں 400 رنز بھی بن سکتے ہیں۔

پاکستان ٹیم سے کئی ماہ سے دور جارح مزاج بلے باز فخر زمان کے لیے سابق قومی کپتان یونس خان نے بھی آواز بلند کر دی ہے اور کہا ہے کہ فخر زمان کو ٹیم میں ہونا چاہیے۔

یونس خان کا کہنا ہے کہ فخر زمان اور صائم ایوب جارح مزاج بلے باز ہیں اور اگر قومی ٹیم کے لیے یہ جوڑی اوپن کرتی ہے تو پاکستان ون ڈے میں 400 رنز بھی بنا سکتا ہے۔

- Advertisement -

سابق قومی کپتان نے یہ بھی کہا کہ ہمیشہ پاک بھارت کرکٹ کی بات کرتا ہوں اور خواہش یہی ہے کہ روایتی حریفوں کے درمیان کرکٹ ہوتی رہے۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2017 کے فائنل کے ہیرو فخر زمان گزشتہ کئی ماہ سے دور ہیں۔ پی سی بی نے انہیں رواں سال کے لیے کانٹریکٹ سے بھی باہر کر دیا۔

فخر زمان نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ ٹیم سے بابر اعظم کو ڈراپ کیے جانے کے حوالے سے ان کے حق میں ایک ٹویٹ کی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں سینٹرل کانٹریکٹ اور قومی ٹیم سے اسی وجہ سے باہر رکھا گیا ہے تاہم پی سی بی کا کہنا ہے کہ وہ فٹنس مسائل کا شکار ہیں جس کی وجہ سے وہ ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔

دوسری جانب صائم ایوب نے اپنی جارحانہ بیٹنگ سے خود پر تنقید کرنے والوں کے منہ بند کر دیے ہیں۔ انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیک ٹو بیک دو سنچریاں اسکور کیں جس کی وجہ سے پاکستان نے پروٹیز کو وائٹ واش کرکے تاریخ رقم کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں