قومی ٹیم کے اوپنر بیٹر فخر زمان کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کی دنیا فن ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ایس ایل 10 کا ٹرافی ٹور جاری ہے، لاہور کی نجی یونیورسٹی میں ٹرافی کی رونمائی ہے اس موقع پر سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر ٹرافی اٹھاکر اسٹیج پر آئے۔
طالب علموں کی بڑی تعداد نے قومی کرکٹر فخر زمان کا استقبال کیا، پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر اور عاطف رانا بھی اسٹیج پر موجود تھے۔
فخر زمان نے کہا کہ شائقین جس ٹیم کو پسند کرتے ہیں اس کو سپورٹ کریں۔
انہوں نے کہا کہ جب ہارتے ہیں تو سپورٹ کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے، بابر اعظم کی دنیا فین ہے اور میرا آل ٹائم فیورٹ اے بی ڈیویلیئرز ہیں۔