اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

فخرزمان انگلش کاؤنٹی سمرسیٹ سے کھیلیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: پاکستانی اوپنر بلے باز فخر زمان کا انگلش کاؤنٹی سمر سیٹ سے معاہدہ طے پاگیا ہے‘ کیریبین لیگ میں شرکت نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی لیفٹ ہینڈر اوپنر بلے باز فخر زمان نے کیریبین لیگ پر انگلش کاؤنٹی کھیلنے کو ترجیح دیتے ہوئے سمر سسیٹ سے چار ہفتے کا معاہدہ کرلیا ہے۔

فخر زمان رواں سیزن میں سمر سیٹ سے کھیلیں گے۔ اس سے قبل فخر زمان نے کیریبین لیگ سے معاہدہ کیا تھا تاہم انہوں نے سمیر سیٹ سے کھیلنے کو ترجیح دی ہے۔

اوپننگ بلے باز کو سمر سیٹ سے کھیلنے کے لیے پی سی بی کی جانب سے این او سی جاری کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کے خلاف فخر زمان نے اپنے کیریئر کی پہلی سنچری اسکور کرکے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

فخر زمان کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر مین آف دی میچ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

بحریہ ٹاؤن نے فخرزمان کو 20 لاکھ روپے کا انعامی چیک دیدیا

خیال رہے کہ فخر زمان نے اپنے ون ڈے کیریئر کا آغاز آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ سے کیا تھا۔

یاد رہے کہ قومی ٹیم کی ان دنوں انٹرنیشنل کوئی سیریز نہ ہونے کے سبب قومی ٹیم کے متعدد کھلاڑی انٹرنیشنل لیگز کھیلنے میں مصروف ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں