جمعرات, فروری 12, 2026
اشتہار

فخرزمان کا حسن علی کے نام پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے جارح مزاج بلےباز فخزمان نے حسن علی کو فائٹر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سر اونچا رکھو۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں فخرزمان نے لکھا کہ میرے دوست حسن علی تم چیمپئن ہے اور فائٹر ہو، دنیا میں ‏تمہارے جیسی سخت محنت اور عزم و ہمت رکھنے والے کھلاڑی بہت زیادہ نہیں ہیں۔

فخرزمان نے لکھا کہ حسن علی اپنا سر اونچا رکھیں ہم سب کو آپ پر فخر ہے۔

ٹی ٹوینٹی کے سیمی فائنل میں کیچ ڈراپ ہونے کے بعد حسن علی کو تنقیدکا نشانہ بنایا گیا تھا، جس پر وہ ‏بہت زیادہ دلبرداشتہ بھی ہوئے تھے

‏ حسن علی نے حوصلہ افزائی اور تنقید کرنے والوں کے نام پیغام جاری کیا جس کے ساتھ انہوں نے مشہور قومی ‏نغمے کا کے چار اشعار پر مشتمل ایک بندھ لکھا۔

‏’’میرا سینہ تیری حُرمت کا ہے سنگین حصار،

میرے محبوب وطن تُجھ پہ اگر جاں ہو نثار

میں یہ سمجھوں گا ٹھکانے لگا سرمایہِ تن،

اے میرے پیارے وطن‘‘‏💚🇵

اس کے ساتھ انہوں نے تمام پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے معلوم ہے کہ میری کارکردگی کی ‏وجہ سے آپ مایوس ہوئے کیونکہ میں آپ کی امیدوں پر پورا نہیں اتر سکا، مگر آپ کو شاید مجھ سے زیادہ ‏مایوسی نہیں ہوئی ہوگی‘۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں