اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

فلک شبیر نے سارہ خان کے بچپن کی ویڈیو شیئر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

شوہر فلک شبیر نے اداکارہ سارہ خان کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کردی۔

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل گلوکار نے اپنی بیوی سارہ خان کے بچپن کی ویڈیو انسٹاگرام کی اسٹوری پر لگائی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ کھڑی مسکرا رہی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ مسکراہٹ سجائے سارہ خان اپنی والدہ کے ساتھ کھڑی ہیں جب کہ مناظر دیکھ کر یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ کسی شادی کی تقریب میں موجود ہیں تاہم یہ واضح نہیں ہے۔

فلک شبیر کی جانب سے شیئر کی گئی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں مداحوں نے اپنا تبصرہ پیش کرتے ہوئے لکھا کہ سارہ بچپن سے ہی ہنس مکھ ہے۔

بعض صارفین کا کہنا تھا کہ یہ ویڈیو انتہائی معصوم ہے۔ دیگر نے بھی وائرل ہونے والی ویڈیو پر پسندیدگی کا اظہار کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں