اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

فلک شبیر کا نیا گانا ’لاگے پیاری‘ ریلیز

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: فلک شبیر کا نیا گانا ’لاگے پیاری‘ ریلیز ہو گیا، گانے کی ویڈیو میں ان کی اہلیہ بھی موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ’زندگی‘ گانے سے اپنے مداحوں کا دل جیتنے والے پاکستان کے مشہور گلوکار اور نغمہ نگار فلک شبیر نے لاگے پیاری کے نام سے ایک اور میوزک ویڈیو جاری کر دی ہے۔

یہ گانا میسیو مکس ریکارڈز کے یوٹیوب چینل پر جاری کیا گیا ہے، جس میں ان کی اہلیہ اور پاکستانی ٹی وی اداکارہ سارہ خان بھی ماڈلنگ کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

یہ میوزک ویڈیو ایکشن، تھرل اور رومانس کا شان دار فیوژن ہے، انسٹاگرام پر اداکارہ سارہ خان نے اس گانے کی ریلیز کا اعلان کیا اور ساتھ میں اس کا پوسٹر بھی شیئر کیا۔

فلک شبیر نے بھی اپنی اس نئی ویڈیو کو انسٹاگرام پر شیئر کیا، اور مداحوں کو بتایا کہ لاگے پیاری ریلیز کر دیا گیا ہے، یہ میوزک ویڈیو ریلیز ہوتے ہی مداحوں کو پسند آ گئی ہے اور ہر گزرتے منٹ کے ساتھ اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

ویڈیو میں فلک شبیر کو ایکشن فلموں کے ہیرو کے لباس میں دیکھا جا سکتا ہے، وہ ہارلے ڈیوڈسن پر بیٹھ کر جنگ کے ایک میدان میں انٹری دیتے ہیں، اور پھر اپنی آواز کا جادو جگاتے دکھائی دیتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں