جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

فلک نے سارہ کے لیے پہلی بار کونسا گانا گنگنایا؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: نامور گلوکار فلک شبیر نے اہلیہ سارہ خان کے لیے کونسا گانا گنگایا تھا اداکارہ نے بتادیا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں اداکارہ سارہ خان اور فلک شبیر نے شرکت کی اور میزبان ندا یاسر کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

ندا یاسر نے سارہ سے پوچھا کہ کونسا پہلا گانا سارہ نے تمہارے لیے کونسا گانا گنگنایا تھا۔

- Advertisement -

سارہ خان نے بتایا کہ فلک نے نکاح کے بعد میرے لیے پہلی بار جو گانا گنگایا تھا وہ میرے لیے حیران کن تھا، مجھے پتا نہیں تھا کہ وہ میرے لیے یہ گانا گانے والے ہیں۔

اداکارہ نے گانا گانے سے انکار کردیا اور اس کی چند سطر فلک کے کان میں جاکر بتائیں پھر فلک نے اپنی آواز میں بھارتی فلم ایم ایس دھونی کا گانا گنگایا۔

فلک شبیر نے بتایا کہ میں نے سارہ کے لیے گانا ’تو آتا ہے سینے میں جب جب سانسیں رکتی ہیں‘ گایا تھا۔

ایک سوال کے جواب میں سارہ نے بتایا کہ جیسے ہی فلک کی مجھ پر نظر پڑی تھی تو ان کے دل میں خیال آیا تھا کہ انہیں مجھ سے نکاح کرنا ہے۔

اس پر فلک شبیر نے کہا کہ درست جواب دیا ہے لیکن یہ میرے لیے بھی حیران کن تھا کیونکہ میں نے اس سے کبھی اس بارے میں بات نہیں کی تھی۔

گلوکار نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اس پر سارہ کو دو گلاب دے دیتا ہوں۔

واضح رہے کہ فلک شبیر اور سارہ خان گزشتہ سال رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، دونوں کی شادی کی تقریب میں ساتھی فنکاروں اور قریبی عزیزوں نے شرکت کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں