تازہ ترین

ای یوڈس انفولیب کے تہلکہ خیزانکشافات ، بھارتی نیوز ایجنسی کا جھوٹا اور بے بنیاد بیانیہ بے نقاب

اسلام آباد : ای یو ڈس انفولیب نے بھارتی نیوز ایجنسی کے جھوٹے اور بے بنیاد بیانیے کو بے نقاب کرتے ہوئے بیڈ سورس کا نام دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی نیوزایجنسی اےاین آئی کا جھوٹا اور بے بنیاد بیانیہ منظر عام پر آگیا۔

ای یوڈس انفولیب نے بھارتی میڈیا کی جعل سازی، فیک نیوز اور جھوٹ کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

ای یوڈس انفولیب نے تیسری بارتہلکہ خیزانکشافات کرتے ہوئے بھارتی نیوزایجنسی کے بے بنیادبیانیے کو بےنقاب کیا اوراسےبیڈسورس کانام دے دیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ اے این آئی ان تمام جعلی نیٹ ورکس کودہلی سریواستا گروپ کے ذریعے چلاتی ہے، یہ گروپ جعلی این جی اوز، تھنک ٹینکس، جعلی میڈیا ہاؤسز کے ذریعے پندرہ سال سے غیرقانونی عمل انجام دے رہا ہے۔

ای یوڈس انفولیب کا کہنا تھا کہ جعلی این جی اوز سے یو این، یواین ایچ آرسی میں مختلف پاکستان مخالف تقریبات اور مظاہرے منعقد کرائے جاتےہیں، ان سب کاررائیوں کا مقصد پاکستان کی ساکھ کو متاثر کرنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان مخالف بیانیے کو ای یو کرونیکل اور دیگرجعلی میڈیاسےشائع کیا جاتا ہے ۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان مخالف بیانیے کوبھارتی نیوز ایجنسی اے این آئی سے دیگرتمام جعلی میڈیا پر وائرل کیا جاتا ہے جبکہ مخالف بیانیے کی تشہیر کو سوشل میڈیا اور مین اسٹریم میڈیا پر سچی کہانی کے طور پر وائرل کیا جاتا ہے۔

ای یوڈس انفولیب نے مزید کہا کہ اےاین آئی ان افراد کا کانفرنسز، تجزیوں اور آرٹیکلز میں حوالہ دیتا ہے، جن کا حقیقت میں وجود ہی نہیں، نا معلوم مصنفین کو انیس جعلی کانفرنسز، دو سوسے زائد تجزیے پانچ سو سے زائد آرٹیکلز کے حوالہ کے طور پر استعمال کیا گیا۔

رپورٹ میں کہنا ہے کہ اےاین آئی کی دوہزار سولہ سے لے کر دوہزار تیئس تک تین سو سے زائد کہانیوں اور بلاگرز کا ماہرین کی رپورٹس کا حقیقت سے تعلق نہیں۔

ای یوڈس انفولیب نے رپورٹ میں لکھا ‘ڈسپیشن گیمز،پاک آئی واش ایکشن ٹیررگروپ کےنام سےشائع رپورٹ کا بھی حققیت سےتعلق نہیں۔’

رپورٹ میں کہنا تھا کہ اےاین آئی ساؤتھ ایشین ڈیموکریٹک فورم کا حوالہ دیتی ہے جسے بھارت میں کوئی جنتا ہی نہیں، این این آئی پچاس سے زائد باراے اپنی خبروں میں اس کا حوالہ دے چکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق تمام جعلی نیٹ ورکس کا مقصدپاکستان، چین اور ایسے ممالک کو بدنام کرنا ہے، جن کےبھارت سے تعلقات اچھے نہیں۔

اےآین ائی نےچارٹرآف میونخ کی خلاف ورزی کی جو آزادی صحافت کے خلاف ہے۔ سوال یہ ہے کہ دُنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کی دعویدار بھارتی ریاست نیوز ایجنسیز کی پشت پناہی کیوں کر رہی ہیں۔۔ آخر بھارت کب تک پاکستان کے خلاف اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرتا رہے گا؟ کیا بھارت کے اس مکروہ چہرے پر بین الاقوامی میڈیا کو آواز نہیں اُٹھانی چاہیے؟

Comments

- Advertisement -