جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

بانی پی ٹی آئی سے منسوب معیشت سے متعلق غلط بیان چلایا گیا، سیکریٹری اطلاعات

اشتہار

حیرت انگیز

شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ آج نجی چینل نے بانی پی ٹی آئی سے منسوب ایک بیان چلایا ہے، بانی کا بیان سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے بیان دیا ہے کہ اس حکومت نے پوری معیشت بند کردی ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا یہ مصنوعی اقدامات ہیں اور معیشت تباہی کے قریب ہے، یہ کوئی استحکام نہیں نہ ہی معیشت مستحکم ہوئی ہے۔

شیخ وقاص اکرم نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا شرح سود اور مہنگائی کے گراف میں کمی کیلئے معیشت بند کردی گئی، معیشت اس وقت بہتر ہوتی ہے جب سرمایہ کاری ہو روزگار کے مواقع پیدا ہوں، جہاں کوئی قانون نہ ہو ایسے ملکوں میں لوگ سرمایہ کاری نہیں کرتے۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ معیشت تباہی کے دہانے پر اور کسی بھی وقت تباہ ہوسکتی ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ مصنوعی اقدامات معیشت کے لیے نقصان دہ ہیں، نجی چینل نے خبر چلائی کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا معیشت مستحکم ہوگئی ہے۔

وقاص اکرم نے کہا کہ بیان سیاق و سباق کے ساتھ چلایا جائے تو وہ بہتر ہوتا ہے، سول نافرمانی کی کال سے متعلق بڑا کنفیوژن ہے۔

واضح کہہ چکے ہیں کہ کسی ذمہ دار نے آج تک سول نافرمانی کی کال واپس نہیں لی، سول نافرمانی کی کال صرف بانی پی ٹی آئی واپس لے سکتے ہیں باقی ذمہ دار نہیں، بانی پی ٹی آئی نے آج بھی کہا کہ سول نافرمانی کی کال اب بھی موجود ہے۔

سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی نے کہا کہ لوگ کنفیوژن پیدا کرنے کیلئے طرح طرح کی باتیں کررہے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات سے متعلق ٹائم فریم 31 جنوری مقررکردیا ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا مذاکرات سے متعلق 31 جنوری تک حل نکلنا چاہیے۔

بانی نے کہا مذاکرات میں مثبت پیشرفت ہوئی تو سول نافرمانی کال روک سکتے ہیں، ملٹری ٹرائل سے متعلق پی ٹی آئی کا واضح مؤقف ہے۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پی ٹی آئی سمجھتی ہے سویلین کا ملٹری ٹرائل نہیں ہونا چاہیے نہیں ہوسکتا، عالمی معاہدے ہیں ملٹری کورٹس سے سزائیں اس کی خلاف ورزی ہے۔

یورپی ممالک نے جی ایس پی اسٹیٹس سے متعلق بھی کہا کہ خطرے میں پڑسکتا ہے، حکومت مذاکرات میں سنجیدہ ہے تو وزرا کی گفتگو اور پریس کانفرنسز کو روکتی، حکومت کو چاہیے تھا ملٹری کورٹس سے سزاؤں کو بھی ہولڈ کرتی تاکہ سنجیدگی نظرآتی۔

انھوں نے کہا کہ مذاکرات جاری رہیں گے اور 2 جنوری کو نشست بھی ہوگی، آج بانی پی ٹی آئی سے مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات ہوئی ہے۔

بانی پی ٹی آئی نے واضح کہا جو دو نکات تھے ان پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے، بانی نے کہا خود جیل میں رہ لیں گے لیکن ورکرزکی رہائی پرسمجھوتہ نہیں کرینگے، بانی پی ٹی آئی نے قیادت، ذمہ داران اور کارکنان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا ورکرز میرا فخر ہیں اور حقیقی آزادی کیلئے کھڑے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں