پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل کرن تعبیر کے ہاں بارہ سال بعد پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔
اس خوشخبری کا اعلان خود ادکارہ نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر کیا، کرن تعبیر نے لکھا کہ خدا نے انہیں بیٹی کی نعمت سے نوازا ہے اور یہ ان کی پہلی اولاد ہے۔
انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں کرن تعبیر نے لکھا ‘وہ لوگ خوش قسمت ہوتے ہیں جن کی پہلی اولاد بیٹی ہوتی ہے،
اللہ نے مجھ پر بھی اپنی خصوصی کرم کیا ہے۔
View this post on Instagram
ننھی پری کی آمد پر خدا کا شکر بجالاتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ الحمد اللہ، اللہ نے آخر کار ہمیں بارہ سال بعد اس
رحمت سے نواز دیا، اب ہم والدین بن چکے ہیں’۔
ساتھ ہی انہوں نے اپنی پوسٹ میں بیٹی کا نام بتاتے ہوئے لکھا کہ میری بیٹی عزاء حمزہ ملک سے ملیں اور ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: کرن تعبیر کے سیاحتی مقام پر سیر سپاٹے، تصاویر وائرل
اداکارہ نے اپنے ایک اور اسٹوری شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ عزاء کے بابا نے اپنی بیٹی کے کان میں اذان دینے کا بھی شرف حاصل کیا۔
View this post on Instagram
کرن تعبیر نے اس خصوص لمحات کے موقع پر سورہ الرحمان کی آیت تحریر کی جس کا ترجمہ ہے کہ "اور تم اپنے پرودگار کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے”۔
کرن تعبیر کی پوسٹ پر جہاں اُن کے مداحوں کی جانب سے خوشی کا اظہارکیا گیا، وہیں شوبز شخصیات نے بھی ان کے خاندان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا ہے۔