بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

سینکڑوں ووٹرز پر مشتمل خاندان، تعداد کتنی ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا بھر کے جمہوری ملکوں میں حکومتیں عوامی ووٹوں سے قائم ہوتی ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا میں ایک ایسا خاندان بھی ہے جس میں سینکڑوں ووٹرز ہیں۔

ایسا خاندان جس کے افراد کی تعداد 1200 ہے اور اس میں دس، بیس یا چند درجن نہیں بلکہ 350 ووٹرز ہیں وہ پڑوسی ملک بھارت میں رہتا ہے جہاں آج لوک سبھا کے انتخابات کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

بھارت جہاں مسلمانوں کو کثیر الاولاد ہونے کا طعنہ دیا جاتا ہے لیکن حیرت کی بات ہے کہ ایک ہندو خاندان ایک ہزار سے زائد نفوس پر مشتمل ہے۔

- Advertisement -

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آسام کے علاقے سونیت پور کے پارلیمانی حلقے پھولگوری نیپالی پام کے علاقے میں آنجہائی ران بہادر تھاپا کا خاندان 1200 افراد پر مشتمل ہے اور اسو میں 350 ووٹرز ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ران بہادر تھاپا کہ 5 بیویاں تھیں جن سے ان کے 12 بیٹے اور 9 بیٹیاں ہیں۔

آنجہانی کے بیٹے تل بہادر تھاپا نے بتایا کہ ان کے والد 1964 میں اپنے دادا کے ساتھ یہاں آئے اور ریاست میں سکونت اختیار کی تھی۔ میرے والد کی پانچ بیویاں تھیں اور ہم 12 بھائی اور 9 بہنیں ہیں۔ ان کے بیٹوں سے 56 پوتے تھے اور ان سے ہمارے خاندان کی نسل مزید آگے چلی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں