بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

ورثاء کا صحافی اطہر متین کے پوسٹمارٹم سے انکار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ورثا نے صحافی اطہرمتین کے پوسٹمارٹم سے انکارکردیا ‌ہے ، اطہرمتین کوایک ہی گولی سینے پر لگی، جو موت کا باعث بنی۔

تفصیلات کے مطابق صحافی اطہرمتین کے قتل کے واقعے پر اسپتال انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عباسی شہیداسپتال میں ضابطے کی کارروائی جاری ہے، ورثا نے اطہر متین کے پوسٹمارٹم سے انکار کر دیا ہے۔

اسپتال انتظامیہ کا کلہنا تھا کہ اطہرمتین کوایک ہی گولی سینےپرلگی جس سےموت ہوئی، ورثا نے تحریری طور پر پوسٹمارٹم سے انکار کیا ، جس کے بعد میت ابتدائی ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ہے۔

یاد رہے آج صبح کراچی میں صحافی اطہر متین کو قتل کردیا گیا تھا، سما ٹی وی کےسینئرپروڈیوسراطہرمتین بچوں کوچھوڑکرگھر واپس جارہے تھے کہ فائیواسٹار پردو ڈاکو شہری کو لوٹ دیکھا۔

ایس ایس پی سینٹرل نے بتایا اطہرمتین نے واردات ناکام بنانے کیلیے اپنی گاڑی موٹرسائیکل سوارڈاکوؤں سے ٹکرادی، ملزمان گرے تو انھوں نے براہ راست اطہرمتین کی گاڑی پر گولیاں چلادیں۔

عینی شاہد کےمطابق فائرنگ کے بعد ڈاکو اپنی بائیک چھوڑکر سامنے سے آنے والےشہری کی موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔

اطہر متین کو فوری طور پر سیفی اسپتال لے جایا گیا، جہاں ایمرجنسی میں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کی۔

اہم ترین

افضل خان
افضل خان
افضل خان اے آر وائی نیوز سے وابستہ کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں