چکوال : میال ڈیم میں دو خواتین سمیت تین افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ، متاثرہ خاندان پکنک کے لئے میال ڈیم گیا ہوا تھا۔
تفصیلات کے مطابق چکوال کی تحصیل تلہ گنگ کے میال ڈیم میں 2 خواتین سمیت 3 افراد ڈوب ہوگئے ، ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ تینوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والا نعمان بیوی اور بھابھی کے ہمراہ پکنک منانے ڈیم پر آیا تھا۔
دوسری جانب وزیرآباد کے خانکی بیراج میں 4 لڑکیاں نہاتے ہوئے ڈوب گئیں، ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ 3 لڑکیوں کو بچالیا گیا اور ایک کی لاش نکال لی گئی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ زندہ بچ جانےوالی لڑکیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہیں ، فیملی خانکی بیراج کے مقام پر پکنک منانے آئی تھی۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ وزیرآبادچاروں کزنز نہاتے ہوئے گہرے پانی میں چلے گئیں۔