خیرپور: پیروں کی حویلی سے لاپتا ہونے والی 20 سالہ لڑکی کے لواحقین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ثنا کو بھی فاطمہ کی طرح قتل کردیا گیا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق رانی پور میں پیروں کی حویلی سے 20 سالہ لڑکی ثنا برھمانی کے غائب ہونے کے معاملے پر لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ فاطمہ کوبےدردی سےقتل کیاگیا،خدشہ ہے ثنا کو بھی قتل کردیا گیا ہو۔
لواحقین کا کہنا ہے کہ ثنابرھمانی سہیل شاہ کی حویلی میں کام کرتی تھی، چند ماہ بعد بتایا کہ ثنا غائب ہوگئی ہے، کئی بار پولیس کے پاس شکایت لیکر گئے، پولیس نے ایک بھی نہیں سنی۔
اہلخانہ نے مطالبہ کیا کہ ہماری بیٹی کو بازیاب کرایا جائے، ثناء زندہ ہےتو حوالےکریں، مرگئی ہےتوبتائیں کہاں دفن ہے۔
گھروالوں کےمطابق ثنا اوراس کے شوہر کےدرمیان گھریلو تنازع ہوا ، جس کے بعد پیرسید سہیل احمد شاہ نے تنازع کے حل کیلئےفیصلہ کیا جب تک میاں بیوی کےمعاملات حل نہیں ہوجاتے ثناء امانت کے طور پر پیر کی حویلی میں رہے گی۔
اہلخانہ کا کہنا تھا کہ تین ماہ بعد لڑکی کے گھروالوں کوبتایا گیا کہ وہ لاپتا ہوگئی ہے، گھروالے تھانے گئے لیکن پولیس نے ایک نہ سنی، فاطمہ کیس کے بعد معاملہ دوبارہ سامنے آیا۔