جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

3 سال قبل اغوا ہونے والی بچی پریا کماری کے اہلخانہ کو تاوان کیلئے فیک کال موصول

اشتہار

حیرت انگیز

سکھر : 3 سال قبل اغوا ہونے والی بچی پریا کماری کے اہلخانہ کو تاوان کیلئے فیک کال موصول ہوئی، تاوان طلب کرنے والے نے خود کو کچے کا ڈاکو بتایا۔

تفصیلات کے مطابق 3 سال قبل اغوا ہونے والی بچی پریا کماری کے اہلخانہ کو تاوان کیلئے کال موصول ہوئی ، والد راج کمار نے بتایا کہ تاوان طلب کرنےوالے نےخودکوکچے کا ڈاکو بتایا ہے۔

اس حوالے سے ایس ایس پی سکھر نے بتایا کہ مغوی بچی  کےاہلخانہ کوفیک کال کی گئی ہے، لوگ انعام کی رقم کیلئےفیک کال کرتے ہیں۔

- Advertisement -

ایس ایس پی سکھر کا کہنا تھا کہ اہلخانہ کی جانب سے دیئے گئے نمبر کی تحقیقات کی گئی ہے،پریا کی بازیابی کیلئےپولیس تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

مزید پڑھیں : سکھر کی مغوی بچی پریا کماری سے متعلق وزیر داخلہ سندھ کا اہم انکشاف

یاد رہے وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے تین سال قبل سکھر کے علاقے سنگرار سے اغواء ہونے والی نو سالہ بچی پریا  کے زندہ ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔

تین تلوار کلفٹن میں مغوی بچی کی بازیابی کیلئے احتجاج کرنے والے مظاہرین سے خطاب میں انہوں نے کہا تھا کہ ہمیں ثبوت ملے ہیں کہ  بچی زندہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں