پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

ٹائٹینک کی باقیات دیکھنے جانے والی آبدوز میں لاپتہ ہونے والے پاکستانی کون ہیں؟ فیملی کی دعاؤں کی اپیل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ٹائٹینک کی باقیات دیکھنے جانے والی آبدوز میں لاپتہ ہونے والے پاکستان اینگرو کے وائس چئیرمین شہزادہ داؤد کی فیملی نے بحفاظت واپسی کے لئے  دعاؤں کی اپیل کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق زیرسمندر ٹائٹنک جہازکی باقیات دیکھنے کی خواہش جان پر بن آئی ، ٹائٹنک کا ملبہ قریب سے دکھانے والی آبدوز دو روزسےلاپتا ہے ، جس میں پاکستان اینگرو کے وائس چئیرمین شہزادہ داؤد اوران کے انیس سال کے بیٹے سلیمان داؤد بھی شامل ہیں۔

داؤد فیملی کی جانب سے جاری بیان کہا گیا ہے کہ بیٹے شہزادہ داؤد اور اُن کے بیٹے سلیمان نے ٹائیٹینک کی باقیات کو دیکھنے کے لیے سفر کا آغاز کیا تھا۔ فی الحال، اُن کی سب میرین سے رابطہ منقطع ہو چکا ہے، مشترکہ کوشش کی جا رہی ہے تاکہ آبدوز سے رابطہ بحال کیا جاسکے۔

- Advertisement -

داؤد فیملی نے لوگوں سے شہزادہ داود اور سلیمان داؤد کی بحفاظت واپسی کے لیے دعا کی اپیل کردی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق داؤد خاندان کا شمار پاکستان کے امیر ترین خاندانوں میں ہوتا ہے لیکن ان کے برطانیہ کے ساتھ بھی گہرے روابط ہیں۔

شہزادہ داؤد برطانیہ میں مقیم اور ایس ای ٹی آئی انسٹی ٹیوٹ میں ٹرسٹی ہیں، انہوں نے 2003 میں اینگرو کارپوریشن کے بورڈ میں شمولیت اختیار کی تھی اور اس وقت اس کے نائب چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

خیال رہے امریکا اور کینیڈین نیوی سمیت دیگر حکام آبدوز کو ڈھونڈنے میں مصروف ہیں، ماہرین کے مطابق آبدوز میں صرف چھیانوے گھنٹے کی آکسیجن کا ذخیرہ ہوتا ہے، آبدوز نے دو دن قبل ٹائی ٹینک کے ملبے سے جو سگنل بھیجا تھا وہ آخری ثابت ہوا۔

واضح رہے کمپنی اس وقت 2023 کا اپنا پانچواں ٹائٹینک ’مشن‘ چلا رہی ہے، اس کی ویب سائٹ کے مطابق مشن گزشتہ ہفتے شروع ہونا تھا اور جمعرات کو ختم ہونا تھا، آبدوز سے ٹائی ٹینک کے ملبے کا سفر فی کس ڈھائی لاکھ ڈالرز کا ہوتا ہے

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں