لاہور: سابق وزیراعظم میاں نوازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں اہل خانہ اور پارٹی رہنما ملاقات کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیرِاعظم نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کے لیے جمعرات کا دن مختص کیا گیا ہے، جس کے تحت نواز شریف کے اہل خانہ اور پارٹی رہنما ان سے ملاقات کریں گے۔
جیل انتظامیہ نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف سے ملاقاتیں صبح 9 سے دوپہر2 بجے تک ہوں گی۔
نوازشریف نے ن لیگ کوحکومت کے خلاف احتجاج کی اجازت دے دی
مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے رواں ماہ 16 مئی کو سابق وزیراعظم نوازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی جس میں نوازشریف نے ن لیگ کو حکومت کے خلاف احتجاج کی اجازت دی تھی۔
نوازشریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اب مہنگائی پرمزید خاموش نہیں رہے گی، حکومت نےعوام کے ساتھ جو رویہ اپنایا وہ کسی صورت قبول نہیں، اخبارات میں مہنگائی اورڈالرکی اڑان کا پڑھ کر پریشان ہوں۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا ن لیگ کے مرکزی اورصوبائی عہدیداران مہنگائی پرعوام کی آوازبنیں، ایمنسٹی اسکیم کوبرا بھلا کہنے والا کس منہ سے اپنی اسکیم لارہا ہے، اس حکومت کی عوام کوریلیف دینے کی نیت ہی نہیں۔