تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

امریکی شہریوں نے بوتل میں پھنسے بھالو کو جھیل سے کیسے بچایا؟

واشنگٹن :  پلاسٹک کی بوتل میں پھنسے بھالو کو ریسکیو کرکے امریکی شہریوں نے انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی خاندان نے متاثرہ بھالو کو ونکونسن جھیل میں ریسکیو کیا، جہاں وہ اپنی چھٹی کے دوران مچھلیوں کا شکار کرنے گئے تھے۔

مچھلیاں پکڑنے کے دوران برائن ہرٹھ نامی امریکی شہری اور ان کے اہل خانہ نے دیکھا کہ ایک بھالو جھیل میں پریشان حال ادھر سے ادھر تیرے جارہا ہے لیکن کنارے پر نہیں پہنچ پارہا۔


برائن نے کشتی بھالو کے قریب کی تو معلوم ہوا کہ بھالو کے منہ ایک پلاسٹک کے بوتل میں پھنسا ہوا ہے جس کے باعث وہ سانس نہیں لے پارہا تھا اور پریشانی کے عالم میں جھیل میں ہی گھومے جارہا ہے۔

برائن کی فیملی نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر ایک خونخوار جانور کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا اور کشتی کو بھالو کے قریب لے گئے اور اچانک پلاسٹک کا بوتل پکڑ کر کھینچا اور بھالو کو مصیبت سے آزاد کرایا۔

Comments

- Advertisement -