تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

’’بیٹے کی پیدائش پر خاندان نے سر منڈوا لیا‘‘

گوجرانوالہ: بچوں کی پیدائش پر ان کے سر منڈوائے جاتے ہیں لیکن گوجرانولہ میں ایک خاندان نے بیٹے کی پیدائش پر سر منڈوالیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ کے خاندان نے انوکھی منت مانی تھی کہ بیٹے کی پیدائش ہوگی تو سب سرمنڈوائیں گے اور جب بیٹے کی پیدائش ہوئی تو سب نے اپنے سر منڈوالیے۔

گوجرانوالہ کے رہائشی عثمان نے منت مانی تھی کہ بیٹے کی پیدائش ہوگی تو سر منڈوائیں گے اور دس ماہ قبل دو بیٹیوں کے بعد بیٹے کی پیدائش ہوئی تو عثمان اور ان کے بھائیوں سمیت گھر کے سب بچوں نے سر منڈوایا۔

دس ماہ سے خاندان کے سبھی افراد سر منڈوا رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ منت مانی ہے کہ بچوں کی سالگرہ تک سر پر بال نہیں آنے دیں گے۔

عثمان کے اہلخانہ نے ایک حجام مقرر کیا ہے جو ہر 15 دن میں آکر سب کو گنجا کردیتا ہے۔

عثمان کی فیملی کے افراد نے نعرہ بھی لگایا کہ ’نعرہ لگانا چاہتا ہوں، گنجوں کو پڑھانا چاہتا ہوں، گنجوں کو عزت دو۔‘

Comments

- Advertisement -