بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

کیکڑوں‌ کی حرکت دیکھ کر فیملی حیران رہ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کینبرا : آسٹریلین آئی لینڈ پر تفریح کی غرض سے جانے والی فیملی پر کیکڑوں نے حملہ کردیا تاہم کیکڑوں نے انسانوں کو نقصان پہنچانے کےلیے بجائے اشیاء چرالیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کیکڑوں کے کھانے پینے کی اشیاء چرانے کا دلچسپ واقعہ آسٹریلیا کے کرسمس نامی آئی  لینڈ پر پیش آیا، جہاں ایک فیملی چھٹیاں منانے گئی ہوئی تھی۔

متاثرہ فیملی نے کیکڑوں کے حملے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جسے دیکھنے والے خوفزدہ بھی ہوئے اور حیران تھی، کیونکہ کیکڑوں نے فیملی کو کسی قسم کا جانی نقصان نہیں پہنچایا۔

کرسمس آئی لینڈ انتظامیہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن دیا گیا کہ کیکڑوں نے چور کیکڑوں نے پکنک منانے والی فیملی کا کھانا چوری کرلیا۔

سوشل میڈیا پر چور کیکڑوں کی تصاویر خوب وائرل ہورہی ہے جسے اب تک ہزاروں لائکس مل چکے ہیں جبکہ سیکڑوں صارفین کی جانب سے تصویر پر دلچسپ تبصرے کیےجارہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں