تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

معروف آرٹسٹ، سماجی کارکن شاہینہ شاہین قتل

گوادر کی معروف آرٹسٹ اور سماجی کارکن شاہینہ شاہین کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ تربت شہر میں پیش آیا، سماجی کارکن شاہینہ شاہین کو ان کے کوارٹر میں گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کو سینے میں دو گولیاں ماری گئیں جس کے باعث وہ جائے وقوعہ پر ہی دم توڑ گئیں۔

ذرائع کے مطابق تربت کی صحافی اور سماجی کارکن شاہینہ شاہین کی لاش نامعلوم افراد اسپتال چھوڑ کر فرار ہوگئے، وہ بلوچی میگزین کی ایڈیٹر بھی تھیں۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز  اللہ بخش کے مطابق شاہینہ شاہین کو دھمکیاں دی جارہی تھیں، تاہم کس کی جانب سے دھمکایا جارہا تھا یہ معلوم نہیں ہوسکا ہےجبکہ اہلخانہ کی جانب سے فوری طور پر کوئی موقف سامنے نہیں آسکا ہے۔

پولیس کے مطابق مقتولہ شاہینہ شاہین کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جائے وقوعہ کو پولیس نے گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ایس پی تربت نجیب اللہ کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے اہلخانہ نے ایف آئی آر میں ایک ملزم کو نامزد کیا ہے، اہلخانہ کے مطابق شاہینہ کی 5 ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔

ایس پی تربت نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، مزید تفصیلات شاہینہ کی والدہ کی کوئٹہ سے تربت واپسی کے بعد لی جائیں گی۔

Comments

- Advertisement -