جمعہ, اکتوبر 11, 2024
اشتہار

پاکستان کے لیجنڈری اداکار عابد کشمیری انتقال کر گئے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان ٹی وی، اسٹیج اور فلم کے لیجنڈری اداکار عابد کشمیری لاہور میں انتقال کر گئے وہ کچھ عرصے سے بیمار تھے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان ٹیلی ویژن، اسٹیج اور فلم کے لیجنڈری اداکار عابد کشمیری لاہور میں انتقال کر گئے ہیں۔ ان کی عمر 74 برس تھی۔

عابد کشمیری 4 مئی 1950 کو لاہور میں پیدا ہوئے اور 70 کی دہائی میں اداکاری کا آغاز کیا۔ وہ تین دہائی سے زائد وقت تک اس پیشے سے وابستہ رہے اور کافی عرصے سے ٹی وی اسکرین سے غائب تھے۔

- Advertisement -

اداکار کی بیٹی کا کہنا ہے کہ وہ کچھ عرصے سے بیمار تھے۔ انہوں نے پسماندگان میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں۔

واضح رہے کہ عابد کشمیری نے سینکڑوی ٹی وی ڈراموں کے علاوہ درجنوں فلموں اور اسٹیج ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

اپنی بے ساختہ مزاحیہ اداکاری کے باعث انہوں نے طویل عرصے تک شائقین کے دلوں پر راج کیا۔ ان کے مشہور ڈراموں میں سورج کے ساتھ ساتھ سمیت درجنوں ڈرامے شامل ہیں۔1988 میں انہیں فلم ’’بازار حسن‘‘ پر بہترین مزاحیہ اداکار کا نگار ایوارڈ دیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں