تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

پشاور شہر کے وہ باسی جو پرفارمنگ آرٹ کی دنیا میں‌ نام ور ہوئے

وسطی اور جنوبی ایشیا کی اہم گزر گاہوں پر واقع پشاور شہر نسلی اور لسانی اعتبار سے متنوع اور تہذیب و ثقافت کے حوالے سے نہایت اہمیت رکھتا ہے کہ اس نے گندھارا تہذیب سے لے کر سکھ، مرہٹہ، مغل، پشتون اور پھر برطانوی راج دیکھا اور آج یہ شہر پاکستان کے‌ صوبہ خیبر پختونخوا کا صدر مقام ہے۔

تھیٹر، ٹیلی ویژن، سنیما کے مختلف شعبوں‌ اور پرفارمنگ آرٹ کی بات کی جائے تو کئی فن کارو‌ں نے عزت، شہرت، نام و مرتبہ حاصل کیا جن کا تعلق پشاور سے ہے۔

یہاں ہم پشاور کے ان فن کاروں کا ذکر کررہے ہیں‌ جو‌ تقسیمِ ہند سے پہلے اور بٹوارے کے بعد فلم اور پرفارمنگ آرٹ کے مختلف شعبوں میں‌ اپنی صلاحیتوں‌ کی بنا پر ممتاز ہوئے اور خوب نام کمایا۔

اگر بات کی جائے سنیما اور فلم سازی کے ابتدائی دور کی تو تقسیمِ ہند سے قبل بننے والی ناطق فلموں‌ میں‌ سے ایک "عالم آرا” تھی جو 1931 میں ریلیز ہوئی۔

اس فلم کی کاسٹ میں زیادہ تر مسلمان فن کار شامل تھے۔ ان میں زبیدہ، ڈبلیو ایم خاں، علی زر، محبوب خاں اور پرتھوی راج شامل ہیں اور ان سب کا تعلق پشاور سے تھا۔ اسی فلم کا پہلا گیت ریکارڈ کرانے کا سہرا بھی ایک پشاوری فن کار کے سَر جاتا ہے۔

پشاور شہر نے پاک و ہند کی فلمی صنعت اور پرفارمنگ آرٹ کے مختلف میڈیا کو سیکڑوں باکمال اور باصلاحیت‌ آرٹسٹ دیے جنھوں‌ نے بولی وڈ، لولی وڈ، پشتو فلم انڈسٹری، ٹیلی ویژن اور تھیٹر پر بے مثال کام کیا۔ بولی وڈ کی طرف دیکھیے تو برسوں سے وہاں‌ "خان” چھائے رہے ہیں جن کا تعلق پشاور شہر سے ہے۔

لاہور میں‌ ایورنیو اسٹوڈیوز بنانے والے آغا جی اے گل کا تعلق پشاور سے تھا جہاں‌ ان کا تصویر محل سنیما بھی تھا، آغا صاحب پاکستان کی فلم انڈسٹری کے معماروں میں سے ایک تھے۔

شہنشاہِ جذبات یعنی یوسف خاں کا ذکر بھی ہوجائے جو دلیپ کمار کے نام سے مشہور ہیں، اسی شہر پشاور کے باسی تھے۔ بالی وڈ کے مشہور اداکار امجد خان اور راج کپور نے بھی اسی شہر میں‌ آنکھ کھولی تھی۔

سینئر فن کاروں کی طرف چلیں تو پشاور کے آغا پیر جان، اشرف خاں، اداکار اکبر پشاوری، اداکار خلیل خاں کے علاوہ اداکار و ہدایت کار اور فلم ساز اختر نواز، اداکار اور ڈائریکٹر اور فلم سازی میں‌ مشہور مظہر خاں، ہدایت کار محبوب خاں، ہدایت کار جی آر درانی وہ نام ہیں‌ جو اپنی صلاحیتوں اور فن کی بدولت پرفارمنگ آرٹ کی دنیا میں پہچانے گئے اور اپنے شہر پشاور کا نام روشن کیا۔

Comments

- Advertisement -