اشتہار

سال 2022 کے وہ مشہور جوڑے جنہوں نے علیحدگی اختیار کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

کہتے ہیں جوڑے آسمانوں  پر بنتے ہیں لیکن اس محاورے میں کتنی حقیقت ہے یہ تو اللہ ہی بہتر جانتے لیکن زمین پر رہنے والوں کے جوڑے بنتے بھی ہیں اور بڑی وجوہات پر ٹوٹ بھی جاتے ہیں۔

شادی شدہ زندگی میں علیحدگی واقعی ایک بے حد پیچیدہ معاملہ ہے لیکن اس کے باوجود پاکستان اور اس کی شوبز انڈسٹری میں طلاق کی شرح میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

آج ہم آپ کو سال 2022 میں علیحدگی اختیار کرنے والے ان مشہور جوڑوں کے بارے میں بتائیں گے جنہوں نے ایک کامیاب کیرئیر تو بنا لیا لیکن ایک کامیاب شادی شدہ زندگی نہیں گزارسکے۔

- Advertisement -

عمران اشرف اور کرن اشفاق

پاکستان کے مقبول ترین ڈراموں کے اداکار عمران اشرف کی شادی کرن اشفاق سے 2018 میں ہوئی تھی ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔

 عمران اشرف اور ان کی اہلیہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے ایک اکتوبر 2022 میں ایک مشترکہ پوسٹ کیا جس میں  اپنے ازواجی تعلق ٹوٹنے کے حوالے سے کہا تھا کہ ان کا بیٹا روہام ان کے لئے اور انکی سابقہ اہلیہ کے لیے بے حد ضروری ہے ہم بہترین والدین بن کر اپنی ذمہ داری ادا کریں گے۔

ثناء اور فخر جعفری

پاکستان کی معروف اداکارہ ثناء نے بھی حال ہی میں اپنے 14 برس ازدواجی رشتے کے ختم ہونے کی خبر سوشل میڈیا پر دی تھی۔ ثناء نے اپنے کیرئیر کے عروج کے دنوں میں فخر سے شادی کی۔ ان کی شادی 2008 میں ہوئی ان کے دو بچے بھی ہیں۔

ثناء نے بھی سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے اپنی ازدواجی زندگی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا ،انہوں نے لکھا کہ میری اور میرے شوہر کے راستے اب جدا ہوچکے ہیں، انہوں نے یہ بھی لکھا کہ رشتہ ٹوٹنے کا فیصلہ بہت تکلیف دہ ہے مگر خود کو بہت سے تکلیف سے بچانے کے لیے یہ تکلیف بھی ضروری ہے۔

اداکار فرقان قریشی اورسبرینا نقوی 

پاکستانی اداکار فرقان قریشی اور اہلیہ سبرینا نقوی 2016 میں شادی کے بندھن میں بندھے اور 2022 ستمبر میں دونوں نے اپنے راستے جدا کر لی، دونوں فنکاروں نے بھی اپنی ازدواجی زندگی پر کھل کر کچھ کہا نہیں ہے۔

لیکن اگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی بات کی جائے تو انہوں نے ایک دوسرے کو اَن فالو کرنے سمیت ایک دوسری کے ساتھ اپلوڈ کی گئی تصویریں بھی ڈیلیٹ کر دی ہیں۔

فیروز خان اور علیزے سلطان

پاکستان کے معروف اداکار فیروز خان  اور علیزہ سلطان نے مارچ 2018 میں شادی کی تھی اور ان کے دو بچے بھی ہیں، لیکن علیزے سلطان نے فیروز  پر تشدد کا الزام لگایا تھا جس کے بعد ان دونوں کے درمیان ستمبر  2022 میں علیحدگی ہوگئی۔

علیزے سلطان نے الزامات لگاتے ہوئے کہا تھا کہ ہماری 4 سال کی شادی سراسر افراتفری کا شکار رہی اور اس عرصے میں مسلسل جسمانی اور نفسیاتی تشدد کے علاوہ اپنے شوہر کے ہاتھوں بلیک میلنگ، بے وفائی اور رسوائی بھی برداشت کرنا پڑی ہے، بہت غور و فکر کے بعد میں اس افسوس ناک نتیجے پر پہنچی ہوں کہ میں اپنی پوری زندگی اس ہولناک طریقے سے نہیں گزار سکتی۔

آئمہ بیگ اور شہباز شگری

پاکستان کی نامور گلوکارہ آئمہ بیگ نے بھی  شہباز شگری کے ساتھ اپنے منگنی کے ٹوٹنے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ہی آگاہ کیا ۔

آئمہ بیگ اور شہباز شگری نے جولائی 2021 میں دارالحکومت اسلام آباد میں اہل خانہ، دوستوں اور شوبز شخصیات کی موجودگی میں منگنی کی تھی۔ تاہم ان کی منگی زیادہ دن نہ چل سکی اور گلوکارہ  آئمہ بیگ نے سوشل میڈیا کے ذریعے تصدیق کردی کہ اب ان کے اداکار شہباز شگری سے تعلقات نہیں رہے۔

موحوم عامرلیاقت اور طوبہ انور

مرحوم عامر لیاقت نے 2018 میں طوبہٰ انور سے شادی کی تھی اور رواں سال فروری میں دونوں نے علیحدگی اختیار کر لی تھی، طوبہ انور نے 9 فروری 2022 کو انسٹاگرام پر عامر لیاقت سے علیحدگی کی خبر شیئر کی۔

سجل علی اور احد رضا میر

بالی و لالی ووڈ کی اداکارہ سجلی علی اور اداکار  احد رضا میر کی شادی مارچ 2020 میں ہوئی، ان کے جوڑے کو  پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

لیکن مارچ 2022 میں دونوں نے اپنی راہیں جدا کرلیں، سجل نے یوں دوسرے شوبز اسٹار کی طرح  کوئی پوسٹ شیئر کرکے اپنے ازدواجی زندگی کے بارے میں کچھ نہیں بتایا تاہم انہوں نے سوشل میڈیا سے احد کا نام ہٹادیا ہے۔

ان دونوں کی علیحدگی کے باوجود دونوں نے اپنے سنہرے دنوں میں لے جانے والی تصاویر کو سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ نہیں کیاہے، لیکن شادی کی تصویر دونوں کے اکاؤنٹ میں موجود نہیں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں