جمعرات, فروری 20, 2025
اشتہار

نامور کرکٹر کا چیمپئنز ٹرافی کے بعد ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

دنیائے کرکٹ کے نامور کھلاڑی نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا ہے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی شروع ہونے میں صرف دو دن باقی ہیں۔ اس میگا ایونٹ میں 8 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ ان میں ایک ٹیم کے نامور آل راؤنڈر کا یہ آخری انٹرنیشنل ون ڈے ٹورنامنٹ ہوگا جس کے بعد وہ ایک روزہ کرکٹ کو خیرباد کہنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے بعد افغانستان کے سابق کپتان آل راؤنڈر محمد نبی ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیں گے۔

کھیلوں کی دنیا:-افغان آل راؤنڈر محمد نبی کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

محمد نبی جنہوں نے افغانستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 170 میچ کھیلے ہیں۔ انہوں نے  3618 رنز بنانے کے ساتھ 172 وکٹیں بھی لے رکھی ہیں۔

افغان آل راؤنڈر نے اپنے کیریئر میں 2 سنچریاں اور 17 نصف سنچریاں بنائی ہیں۔ 136 ان کا ہائی اسکور ہے۔

دوسری جانب افغانستان کرکٹ ٹیم کراچی میں چیمپئنز ٹرافی کے وارم اپ میچز کھیلنے میں مصروف ہے تاہم اس کو دونوں میچز میں شکست ہوئی۔ پہلے میچ میں پاکستان شاہینز اور دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے ہرایا۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 اسکواڈ میں شامل کون کون سے کھلاڑی 2017 کے ایونٹ کا بھی حصہ رہے؟

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں