اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

اٹلی کے معروف برانڈ نے ہر سال نئی الیکٹرک کار متعارف کرانے کا منصوبہ بنالیا

اشتہار

حیرت انگیز

اٹلی کی معروف کمپنی فیاٹ نے جولائی 2024 سے 2027 تک ہر سال کار کا ایک نیا ماڈل متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

فیاٹ پانڈا کار جو اٹلی کا پسندیدہ برانڈ اور ملک میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا ماڈل ہے۔ اسٹیلنٹیس کمپنی نے انکشاف کیا کہ باقی یورپ میں فیاٹ کے سب سے مقبول ماڈل کو عالمی مارکیٹ کے تقاضوں کے پیش نظر کئی نئے حصوں میں تبدیل کرکے پیش کیا جائے گا۔

یورپ میں اس کار کی خالص الیکٹرک، ہائبرڈ اور گیس سے چلنے والے ماڈلز کی پوری رینج متعارف کرائی جائے گی۔ ان ماڈلز میں نئی سٹی کار، ایس یو وی، کیمپر، پک اپ ٹرک شامل ہونگے۔

فیاٹ کے سی ای او اور اسٹیلنٹیس گلوبل کے سی ایم او اولیور فرانکوئس نے اشارہ دیا ہے کہ برانڈ کے آئیڈیاز کو آئندہ 2024 جنیوا انٹرنیشنل آٹو شو میں پیش کیا جائے گا جو کہ 27 فروری 2024 کو سوئس ٹاؤن میں منعقد ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ فیاٹ ایک بڑے اور بہتر مستقبل کے حوالے سے کام کررہا ہے۔ ایک ایسا مستقبل جس کی جڑیں اس کے اطالوی ماضی، روایت، تفریح، پائیداری سے مطابقت رکھتی ہوں۔

واضح رہے کہ فیاٹ پانڈا اٹلی کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کار میں سے ایک ہے۔ پانڈا کار اٹلی اور یورپ بھر میں انتہائی مقبول ہے۔

اسٹیلنٹیس کمپنی نے پچھلے سال انکشاف کیا تھا کہ وہ ایس ٹی ایل اے پلیٹ فارمز سے نئے ملٹی انرجی کم لاگت والے سات نئے ماڈل کی اسمارٹ کار متعارف کرائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں