منگل, مارچ 11, 2025
اشتہار

کوریا کے معروف گلوکار اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

اپنی بہترین اور جذباتی پرفارمنس سے شہرت پانے والے جنوبی کوریا کے گلوکار وہیسنگ 43 سال کی عمر میں اپنے گھر میں مردہ پائے گئے۔

جنوبی کورین گلوکار وہیسنگ اپنے سیول میں واقع اپارٹمنٹ میں بے ہوش پائے گئے تھے، تاہم جب انھیں اسپتال لے جایا گیا تو وہاں انھیں مردہ قرار دے دیا گیا، کورین حکام نے ابھی تک انکی موت کی وجہ کا تعین نہیں کیا لیکن اس بات کی تصدیق کی ہے کہ قتل کے کوئی آثار نہیں ملے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گلوکار کے گھر سے کال آنے کے بعد پولیس اور ریسکیو عملہ گھر پہنچے تو وہ انتقال کرچکے تھے۔

پولیس نے گلوکار کی موت کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی ہیں، گلوکار کی ایجنسی نے بیان میں کہا ہے کہ وی سنگ کو گھر میں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا، ان کا انتقال فیملی، دوستوں اور انڈسٹری کیلئے بڑا نقصان ہے۔

وہیسنگ کی والدہ، جو اسی عمارت میں رہائش پذیر ہیں ان کا اپنے بیٹے سے رابطہ نہیں ہوپارہا تھا، انھوں نے فوری طور پر ایمرجنسی سروسز کو کال کی لیکن تب تک بہت دیر ہو چکی تھی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ وہیسنگ گلوکار ہونے کے ساتھ ساتھ رائٹر، ڈانسر اور تھیٹر اداکار بھی تھے، انھوں نے کئی مشہور گانے خود تحریر کیے تھے۔

ان کے انتقال کی خبر سن کر ایک اور معروف کورین گلوکار کانگ چانگ مو نے 15 مارچ کو ہونے والا کنسرٹ منسوخ کردیا، کنسرٹ میں ان کے ساتھ وہیسنگ کی بھی پرفامنس شیڈول تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں