تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

مشہورِ زمانہ افسانوی کرداروں کا تذکرہ

آپ ٹارزن سے لے کر حاتم طائی تک کئی ایسے افسانوی کرداروں سے واقف ہوں گے جنھیں طاقت ور اور دلیر ہی نہیں‌ ان کے تخلیق کاروں نے انھیں انسان دوست اور سخی بھی بتایا ہے ان کرداروں پر مبنی کہانیاں اور ناول اتنے مشہور ہوئے کہ ٹیلی ویژن ڈرامے ہی نہیں ہالی وڈ سمیت دنیا بھر میں فلمیں‌ بنائی گئیں جنھیں‌ شائقین نے بہت سراہا۔ سپرمین، اسپائڈر مین کے علاوہ حقیقی زندگی میں جرم کا راستہ روکنے کے لیے خطرات مول لینے اور مجرم کو کیفرِ کردار تک پہنچانے والے چند مشہورِ زمانہ کرداروں کے بارے میں‌ یہ تحریر آپ کی دل چسپی کا باعث بنے گی۔

دنیا کے مشہور افسانوی کرداروں میں ٹارزن کا نام سرفہرست ہے۔ اس کردار کے خالق ایڈگر رائس بروز کا نام شاید بہت کم لوگ جانتے ہوں گے، لیکن ٹارزن کے نام سے پوری دنیا واقف ہے۔ اسی ٹارزن کی طرح رستم اور سہراب بھی دو افسانوی کردار ہیں جو برَّصغیر پاک و ہند سمیت پورے ایشیا میں مشہور ہیں۔ رستم باپ ہے اور اور سہراب بیٹا اور یہ دونوں جنگجو پہلوان ہیں۔ یہ فارسی زبان کے کردار ہیں‌ جن کے خالق مشہورِ زمانہ شاعر فردوسی ہیں۔ ان کی مشہور تصنیف ” شاہ نامہ” کے یہ کردار بہت مقبول ہوئے اور آج بھی ان کی کہانیاں‌ بڑے شوق سے پڑھی اور سنی جاتی ہیں۔ ایسی رزمیہ کہانیاں یورپ میں بھی لکھی گئی ہیں جن میں ہومر کی تخلیق "اوڈیسی” بھی بہت مشہور ہے۔

برِّصغیر میں الہ دین کا چراغ بھی بہت مشہور ہے۔ سند باد جہازی بھی ایک فرضی کردار ہے۔ اس پر بے شمار فلمیں بن چکی ہیں جب کہ حاتم طائی ایک حقیقی کردار ہے، لیکن اس کردار کو بھی افسانوی رنگ دیا گیا ہے۔ الہ دین کا چراغ، سند باد جہازی اور حاتم طائی کے کرداروں کے تخلیق کاروں کا نام شاید کسی کو بھی معلوم نہیں ہے۔

شرلاک ہومز بھی دنیا کے مشہور افسانوی کرداروں میں سے ایک ہے۔ اس کردار کے خالق سر آرتھر کانن ڈوئل ہیں۔ جاسوس شرلاک ہومز کی ذہانت پر مبنی کہانیاں پوری دنیا میں پڑھی جاتی ہیں۔ اس حیرت انگیز کردار کے خالق کو انگلینڈ کی حکومت نے "سَر” کا خطاب دیا تھا۔ ڈوئل کے یہ ناول اتنے مقبول تھے کہ جب ڈوئل نے ایک ناول میں شرلاک ہومز کو مار دیا تو پورے یورپ میں ایک کہرام مچ گیا جس کی وجہ سے ناول نگار کو مجبور ہو کر اسے دوبارہ "زندہ” کرنا پڑا۔

نک ویلوٹ ایک جدید ترین افسانوی کردار ہے جسے امریکا کے ایک نام ور کہانی نویس کارڈی ہاک نے تخلیق کیا ہے۔ نک ویلوٹ کی کہانیاں پوری دنیا میں ذوق و شوق سے پڑھی جاتی ہیں۔ اس کردار پر امریکا میں متعدد ٹیلی ویژن سیریز بھی چل چکی ہیں۔

ڈریکولا کا نام بھی پوری دنیا میں مشہور ہے۔ یہ ڈریکولا بھی ایک فرضی کردار ہے۔ یہ ایک ماورائی کردار کی شکل اختیار کرچکا ہے۔ اس کردار کے خالق کا نام برام اسٹوکر ہے جو اپنی ہیبت ناک کہانیوں کے لیے دنیا بھر میں مشہور ہے۔ ڈریکولا ان کا ایک شاہ کار ناول ہے جس پر لاتعداد فلمیں بنائی گئی ہیں۔ آج برام اسٹوکر کو اتنے لوگ نہیں جانتے جتنا کہ ڈریکولا کے کردار سے واقف ہیں۔

برصغیر پاک و ہند کے لوگ عمرو عیّار کے نام سے اچھی طرح آگاہ ہوں گے۔ یہ کردار ” طلسم ہوش ربا” نامی کتاب کے علاوہ "داستانِ امیر حمزہ ” میں بھی ملتا ہے۔ عمرو عیار کی زنبیل بھی بہت مشہور ہے اور اردو بولنے والے اکثر موقع کی مناسبت سے اس کا حوالہ دے کر بات کرتے ہیں۔ اسی کے ساتھ جادوگر افراسیاب کا تذکرہ بھی ہوتا ہے، جو کہ اس داستان کا ایک مرکزی منفی کردار ہے جو بہت مشہور ہے۔

Comments

- Advertisement -