کراچی: فریضہ مقدسہ (حج) کی ادائیگی خوش نصیب لوگوں کے حصے میں آتی ہے کیونکہ بہت سے لوگ ایسے ہوتے ہیں جو استطاعت اور خواہش رکھنے کے باوجود مقدس فریضہ ادا کرنے کے لیے نہیں پہنچ پاتے۔
رواں برس حج کے لیے دنیا بھر سے 18 لاکھ عازمین سعودیہ پہنچے اور انہوں نے فریضہ ادا کیا، عرفات قیام کے بعد حاجیوں نے آج جمرات کو کنکریاں ماریں اور قربانی کے بعد سرمنڈوا کر احرام کھول دیا، اب عازمین طوافِ زیارہ بھی کریں گے جس کے بعد حج کا عمل مکمل ہوجائے گا۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں برس ایک لاکھ سے زائد پاکستانیوں نے حج کی سعادت حاصل کررہے ہیں جن میں مشہور شخصیات بھی شامل ہیں۔
اپنے معصومانہ انداز سے مشہور ہونے والے اینکر اور صحافی وسیم بادامی رواں برس اپنی والدہ کے ہمراہ حج ادا کررہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ رواں برس حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب پہنچے ہیں۔
پنجاب کے صوبائی وزیر برائے قانون رانا ثناء اللہ بھی رواں برس حج پر گئے ہیں۔
پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال اور وائس چیئرمین انیس قائم خانی بھی رواں برس فریضہ مقدسہ ادا کررہے ہیں۔
جنید جمشید کے صاحبزادے سیف اللہ جنید بھی رواں برس اپنے والد کے نام کا حج ادا کررہے ہیں
اداکارہ دعا ملک اور سہیل حیدر بھی فریضہ مقدسہ ادا کررہے ہیں۔
پڑھیں: معمر ترین خاتون فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودیہ پہنچ گئیں
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔