تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

شوہر کی جدائی کا غم، معروف شاعرہ بھی کرونا سے انتقال کرگئیں

نئی دہلی: مقبوضہ جموں کشمیر سے تعلق رکھنے والی مشہور و معروف افسانہ نگار اور شاعرہ ڈاکٹر ترنم ریاض شوہر کی جدائی کے ڈیڑھ ماہ بعد انتقال کر گئیں، انہیں دو روز قبل کرونا کی تشخیص ہوئی تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر ترنم ریاض کو دو روز قبل کرونا کی تشخیص ہوئی جس کے بعد انہیں دہلی کے اسپتال میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا۔

ڈاکٹرز نے انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا مگر جمعرات کے روز اُن کی روح جسم سے پرواز کرگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ترنم ریاض کے شوہر ڈاکٹر ریاض کا انتقال ڈیڑھ ماہ قبل دہلی کے اسپتال میں ہوا تھا۔ خاوند کی جدائی کے بعد ڈاکٹر ترنم بہت زیادہ ٹوٹ گئیں تھیں اور انہوں نے خاموشی اختیار کرلی تھی۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر ریاض پنجاب کشمیر یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر تھے۔

مرحومہ کا شمار اردو کے نامور افسانہ نگاروں اور نقادوں میں ہوتا تھا وہ آل انڈیا ریڈیو سے بھی وابستہ تھیں۔ انہوں نے اردو زبان میں قریب ایک درجن کتابوں کی مصنف ہیں، جن کا انگریزی و ہندی سمیت کئی زبانوں میں ترجمہ کیا گیا۔ ادب اور اردو زبان کی خدمت کے اعزاز میں انہیں کئی قومی و بین الاقوامی اعزازات سے نوازا گیا۔

ڈاکٹر ترنم ریاض کے انتقال پر ادبی دنیا سوگوار ہیں اور انہوں نے اسے بڑا سانحہ قرار دیا۔ نوجوان کشمیری محقق و مصنف ڈاکٹر محمد اشرف لون نے کہا کہ ڈاکٹر ترنم کا خلا کبھی پُر نہیں کیا جاسکے گا، یہ ایک ایسا نقصان ہے جس کو الفاظ میں بیان کرنا ناممکن ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ترنم ریاض ایک اچھی شاعرہ اور کامیاب افسانہ و ناول نگار تھیں۔  اس کے علاوہ انہوں نے کچھ تنقیدی مضامین بھی لکھے ہیں اور کچھ ترجمے بھی کیے ہیں۔ بحیثیت افسانہ نگار اُن کی منفرد پہچان اور مقام کئی سالوں تک برقرار رہے گا۔

Comments

- Advertisement -