”ڈبلیوں ڈبلیو ای“ کے مشہور ریسلر اسکاٹ ہال المعروف ریزر ریمن 63 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
اگرچہ ریسلر اسکاٹ ہال کی موت کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہوسکی تاہم ان کے سابق ٹیگ ٹیم پارٹنر کیون نیش نے سوشل میڈیا پر بتایا تھا کہ اسکاٹ ہال شدید بیمار ہیں اور انہیں جلد ہی لائف سپورٹ سے ہٹا دیا جائے گا۔
ڈبلیو ڈبلیو ای ہال آف فیم میں مقرر شدہ اسکاٹ ہال نے 1980 کی دہائی کے وسط میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ گزشتہ ماہ گرنے کی وجہ سے ان کے کولہے کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی اور وہ اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔
کولہے کی سرجری کے بعد انہیں لائف سپورٹ پر رکھا گیا تھا۔ اسکاٹ ہال کو ناکام سرجری سے صحت یاب ہونے کے دوران تین بار دل کا دورہ پڑا۔
View this post on Instagram
ریسلر کے سابق ٹیگ ٹیم پارٹنر کیون نیش نے انسٹا گرام پوسٹ میں اعلان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اسکاٹ ہال کے خاندان کے پہنچ جانے پر انہیں لائف سپورٹ سے ہتا دیا جائے گا۔
کیون نیش نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں ایک ایسے شخص کو کھونے جا رہا ہوں جس کے ساتھ میں نے اپنی زندگی کا سب سے زیادہ وقت گزارا۔ میرا دل ٹوٹ گیا ہے اور میں بہت اداس ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں اسکاٹ کو سچے دل سے پیار کرتا ہوں لیکن اب مجھے اس کے بغیر اپنی زندگی کی تیاری کرنی ہے، مجھے ایک ایسا دوست ملا جس نے مجھے قدر کی نگاہ سے دیکھا اور میں اسے۔