جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

میچ کے دوران یہ کیا ہوا؟ ویڈیو سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت اور زمبابوے کے خلاف کھیلے گئے میچ میں واقعہ پیش آ گیا۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے تماشائی کو گرفتار کر لیا گیا۔

میلبرن کے تاریخی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں نوجوان سیکورٹی حصار کو توڑ کر بلا خوف و خطر میدان میں آگیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی پرچم تھامے تماشائی دوڑتا ہوا روہت شرما سے ملاقات کے لیے پہنچ گیا جس کی وجہ سے میچ رکُ گیا۔

- Advertisement -

https://www.youtube.com/watch?v=lKO-tCedbX4

میچ کی دوسری اننگز میں جب تماشائی میدان میں داخل ہوا تو سیکورٹی اہلکار دوڑتے ہوئے آئے اور اسے کسی بھی کھلاڑی سے ملنے سے روک دیا اور میدان میں ہی قابو کر لیا۔

اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے روہت شرما خود تماشائی کے قریب ہوئے اور اس سے معذرت کی۔ اسی اثناؑ میں سیکورٹی اہلکار تماشائی کو ہاتھوں سے جکڑتے ہوئے میدان سے باہر لے گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں