عالمی شہرت یافتہ امریکی پاپ سنگر ٹیلر سوئفٹ کے برازیل میں کنسرٹ کے دوران ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جس پر وہ خود بھی غم زدہ ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ٹیلر سوئفٹ اس وقت برازیل کے دورے پر ہیں جہاں گزشتہ شب گلوکارہ نے شہر ریو دے جینیرو میں کنسرٹ میں پرفارم کیا۔
نیلٹن سانٹوس اولمپک اسٹیڈیم میں منعقد کیے گئے کنسرٹ میں تقریباً 60 ہزار لوگوں نے شرک کی جہاں پانی کی بوتل اور کھانے پینے کی اشیاء لے جانے کی اجازت نہیں تھی۔
پاپ سنگر کی ایک 23 سالہ مداح انا کلارا بینیویڈس پچھلے 8 گھنٹوں سے اسٹیڈیم میں موجود تھی جہاں کنسرٹ کے دوران وہ گرمی اور حبس کے باعث زمین پر گر پڑیں۔
A 23-year-old woman named Ana Clara Benevides died after fainting and going into cardiac arrest during Taylor Swift's "Eras Tour" concert in Rio de Janeiro, Brasil on Friday: https://t.co/rsL8uzkxpo pic.twitter.com/qu51AOPNCf
— CONSEQUENCE (@consequence) November 18, 2023
منتظیمین کی جانب سے انہیں فوری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ انا کلارا بینیویڈس کی موت گرمی اور حبس کے باعث دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہوئی۔
جب اس متعلق ٹیلر سوئفٹ کو خبر ہوئی تو انہوں نے انتہائی افسوس کا اظہار کیا۔ پاپ گلوکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے پیغام شیئر کیا کہ ’یقین نہیں آ رہا مجھے یہ سب لکھنا پڑے گا۔‘
ٹیلر سوئفٹ نے لکھا کہ آج رات میں نے اپنی ایک مداح کھو دی جس کا بہت افسوس ہے، میں بیان نہیں کر پا رہی کہ مجھے کتنا گہرا صدمہ پہنچا ہے۔