بھارتی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی کی انگلش بلے باز جو روٹ کا انداز کاپی کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر ویرات کوہلی کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ انگلش بلے باز جو روٹ کا انداز کاپی کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن اس میں انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
جو روٹ نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں وکٹ پر مہارت کے ساتھ بیٹ کا توازن برقرار رکھا تھا۔
Kohli tried to make his bat stand upright like Root 😭 pic.twitter.com/PJh32dsDPH
— Chand (@AbhiShake_18) June 23, 2022
لیکن جب ویرات کوہلی نے جب بلے کو کریز پر بیلنس کرنے کی کوشش کی تو وہ ناکام رہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’اسی طرح سنچریاں بھی کاپی کرلو۔‘
bas aise hi centuries bhi copy kar lo
— ° (@anubhav__tweets) June 23, 2022
ایک دوسرے صارف نے لکھا کہ ’کوہلی کو بیٹ بیلنس کرنے کی بجائے کارکردگی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔‘
یاد رہے کہ انگلش بلے باز جو روٹ کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں جوروٹ کی طرف نظر دوڑائی جائے تو واضح لگے گا کہ ان کا ’بلا‘ زمین پر بغیر کسی سہارے کے کھڑا ہے اور روٹ بلا اس وقت تھامتے ہیں جب کائل جیمیسن بولنگ کروانے کے لیے قریب پہنچتے ہیں۔
I knew @root66 was talented but not as magic as this……. What is this sorcery? @SkyCricket #ENGvNZ 🏏 pic.twitter.com/yXdhlb1VcF
— Ben Joseph (@Ben_Howitt) June 5, 2022