ممبئی: بالی وڈ کی نامور اداکارہ کرینہ کپور کو ان کے مداحوں نے ممبئی ایئرپورٹ پر سیلفیاں بنوانے کے لیے گھیر لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اتوار کی رات کرینہ کپور اپنے بیٹے جے علی خان کے ہمراہ ممبئی ایئرپورٹ پہنچیں جہاں گاڑی سے باہر نکلتے ہی مداحوں نے ان کا گھیراؤ کرلیا۔
کرینہ کپور اکثر اپنے مداحوں کے ساتھ خوشی خوشی سیلفیاں بنواتے نظر آئی ہیں مگر اس بار سیلفی کے شوقین لوگوں نے انہیں پریشان کر ڈالا۔
مزید پڑھیں: کرینہ کپور نے ’وکرم ویدھا‘ کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے
ایئرپورٹ پر مداح سیلفی بنوانے کے لیے کرینہ کپور کو اپنی جانب کھینچتے رہے اور اس طرح وہ دھکم پیل میں پھنس گئیں۔
ان کے سکیورٹی گارڈز نے لوگوں کو فاصلہ رکھنے کی ہدایت کی جس پر کسی نے کان نہیں دھرے۔ اس دوران کرینہ کپور کے چہرے پر پریشانی کے تاثرات واضح تھے مگر انہوں نے اُف تک نہ کہا۔
View this post on Instagram