جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

سلمان خان کی آمد پر سینما ہال میں پٹاخوں سے استقبال

اشتہار

حیرت انگیز

ہوسکتا ہے آپ بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے بہت زیادہ مداح ہوں اور ان کی ہر فلم کو سینکڑوں مرتبہ دیکھ چکے ہوں، لیکن آپ پسندیدگی کے اس معیار تک کبھی نہیں پہنچ سکتے جس کا ریکارڈ اس بھارتی مداح نے قائم کردیا۔

سلمان خان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ٹیوب لائٹ بالی ووڈ پر کوئی خاص کامیابی حاصل نہ کرسکی، تاہم اس سے ان کی مقبولیت میں ذرا بھی کمی نہ آئی۔

ایک سینما میں فلم کی نمائش کے دوران سلمان خان کے دیوانوں نے نہایت انوکھے انداز میں ان کا ’استقبال‘ کیا۔

یہ واقعہ دراصل بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر مالی گاؤں میں پیش آیا جب ایک سینما میں فلم کی نمائش کے دوران سلمان خان کے اسکرین پر آتے ہی ان کے مداحوں میں شامل نو عمر لڑکوں کا ایک گروپ خوشی سے بے قابو ہوگیا اور اس خوشی میں انہوں نے سینما ہال کے اندر پٹاخے پھوڑنے شروع کردیے۔

پٹاخے پھوڑنے کے ساتھ ساتھ یہ نوجوان رقص بھی کرتے رہے جبکہ سینما میں موجود دیگر افراد بھی تالیاں اور سیٹیاں بجاتے رہے۔

صرف یہی نہیں بلکہ بالی ووڈ اداکاروں کے مداح اس وقت بھی دیوانے ہوگئے جب شاہ رخ خان بطور مہمان اداکار فلم میں جلوہ گر ہوئے۔

مداحوں کی اس حرکت نے انتظامیہ کو سخت پریشانی میں مبتلا کردیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا اور فلم دیکھنے کے لیے آنے والے تمام افراد بحفاظت اپنے گھروں کو لوٹ گئے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں