تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

سوشل میڈیا صارفین حسن علی کی حمایت میں بول پڑے

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کے ہاتھوں میتھیو ویڈ کا کیچ چھوٹنے کے بعد سوشل میڈیا پر فاسٹ بولر پر تنقید کی گئی تو کئی مداح ان کی حق میں سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف 19ویں اوور میں شاہین آفریدی کی گیند پر حسن علی نے میتھیو ویڈ کا کیچ ڈراپ کیا جس کے بعد آسٹریلوی بیٹر نے تین چھکے لگا کر پاکستان سے فتح چھین لی۔

کرکٹ شائقین نے حسن علی کو سپورٹ کرتے ہوئے کیچ چھوڑنا گیم کا حصہ قرار دیا اور ان کے حق میں ٹویٹ کیے۔


ٹویٹر صارفین نے حسن علی کی ماضی میں ان کی پاکستان کے لیے فتوحات کی تصاویر شیئر کردیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ حسن علی رواں برس بین الاقوامی میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑی ہیں۔

ٹویٹر پر ایک صارف نے حسن علی کی 2017 کی چیمپئنز ٹرافی کی تصویر شیئر کی جس میں وہ ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ حسن علی میرا بہترین بولر ہے، کیچ سب سے ڈراپ ‏ہوتے ہیں، لوگوں کا کام ہے بات کرنا اور ہمارا کام سب کو سپورٹ کرنا ہے۔

بابراعظم کا کہنا تھا کہ مجھے لگافاسٹ بولر سے بولنگ کرانا ٹھیک تھا پورےٹورنامنٹ میں لوگوں کی سپورٹ ملی ہے ‏شائقین کرکٹ نے بہت سپورٹ کیا امید ہے آگے بھی کریں گے۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا نے پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پانچ وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔

Comments

- Advertisement -