ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

ہارڈیک پانڈیا کو سوشل میڈیا پر کیوں ٹرول کیا جارہا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی لیگ ( آئی پی ایل) میں تنازعات کے ساتھ ساتھ گیم اسپرٹ کی بھی کمی دیکھی جارہی ہے، ایسا ہی واقعہ دہلی کیپٹلز اور گجرات ٹائٹنز کے میچ میں دیکھا گیا۔

ابھی سوشل میڈیا پر ویرات کوہلی اور گوتم گھمبیر کی لڑائی کا قصہ نہ تھما تھا کہ صارفین کو ٹرول کرنے کا ایک اور موقع مل گیا، اس بار نشانہ بنے ہارڈیک پانڈیا۔

واقعہ دہلی کیپیٹلز کی اننگز کے 18ویں اوور کی آخری گیند پر پیش آیا جب مخالف بولر موہت شرما نے دہلی کیپیٹلز کے بیٹر امان حکیم خان کو فل لینتھ گیند کروائی، جس نے کیپر پر پک اپ شاٹ کھیلنے کی کوشش کی لیکن وہ مس کرگئے اور گیند پیڈ پر جالگی اس موقع پر کپتان ہاردیک پانڈیا اور دیگر کھلاڑیوں نے ریویو لیا۔

یہ بھی پڑھیں: گوتم گمبھیر اور نوین الحق ویرات کوہلی سے الجھ پڑے

ری پلے میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ گیند وکٹ سے کافی دور تھی تاہم کپتان ہاردک پانڈیا نے ریویو لیا جسے امپائر نے ناٹ آؤٹ قرار دیا۔

ہارڈیک پانڈیا کے اس فیصلے کو سوشل میڈیا صارفین نے خوب ٹرول کیا ہے اور مزیدار میمز کے ساتھ شیئر کیا ہے۔

واضح رہے کہ منگل کے روز کھیلے گئے آئی پی ایل کے میچ میں دہلی کیپٹلز نے کم اسکور والے میچ میں گجرات ٹائٹنز کو شکست سے دو چارکیا، دہلی کیپٹلز نے مقررہ 20 اوورز میں 130 رنز بنائے جواب میں گجرات ٹائٹنز 125 رنز ہی بناسکی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں