اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

بھارتی فواد خان اور دپیکا کو ایک ساتھ دیکھنے کے خواہشمند

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے نامور اداکار فواد خان نہ صرف پاکستان بلکہ پڑوسی ملک میں بھی کافی مقبول ہیں اور ان کی اداکاری کو بھی بہت پسند کیا جاتا ہے۔

اداکار فواد خان کا ڈرامہ ہمسفر اور زندگی گلزار ہے نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی کافی مقبول ہوا تھا، ان کی ڈرامہ میں اداکاری کو بے حد پسند کیا گیا تھا، جس کے بعد انہوں نے بالی ووڈ میں کام کی پیشکش ہوئی تھی۔

انہوں نے سونم کپور کے مدمقابل ‘خوبصورت’ فلم میں کام کیا تھا، انہیں فلم میں بہترین اداکاری پر فلم فیئر ایوارڈ بھی ملا تھا۔

حال ہی میں ایک انڈین پیج نے ایک سروے کروایا گیا، سروے میں صارفین سے سوال کیا گیا کہ دپیکا پڈوکون ریمپ پر واک کرتے ہوئے فواد خان کے ساتھ بہتر لگ رہی ہیں یا رنویر کپور کے ساتھ، اس سروے میں دیپیکا پڈوکون کو ان کے حقیقی شوہر رنویر سنگھ کے ساتھ بھی نامزد کیا گیا تھا۔

42 فیصد صارفین نے کہا کہ وہ دیپیکا کو فواد خان کے ساتھ ریمپ پر واک کرتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں جبکہ 37 فیصد نے دیپیکا کو ان کے شوہر رنویر سنگھ کے ساتھ واک کرتے دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں